سابق صدر آصف علی زرداری کا فاٹا حقوق کی ہر تحریک میں قبائلیوں کا ساتھ دینے کا اعلان

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے قبائلیوں کے ساتھ ہیں ،ْ چیئرمین پیپلز پارٹی کسی گورنرراج یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے ، فاٹا کے حقوق کیلئے قبائلیوں نے دھرنا دیا تو ساتھ دیں گے ،ْسابق صدر

جمعہ 19 مئی 2017 18:00

سابق صدر آصف علی زرداری کا فاٹا حقوق کی ہر تحریک میں قبائلیوں کا ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے فاٹا حقوق کی ہر تحریک میں قبائلیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے قبائلیوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس دوران بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ کسی گورنرراج یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے ، فاٹا کے حقوق کیلئے قبائلیوں نے دھرنا دیا تو ساتھ دیں گے ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ قبائلیوں کیلئے پارلیمنٹ اور باہر آواز اٹھائیں گے ، اگر قبائلیوں نے دھرنا رمضان المبارک میں دیا تو شرکاء کو افطاری میری طرف سے کرائی جائے ۔