ٹاپ سٹی سوسائٹی میں رینجرزکاچھاپہ،متحدہ لندن کی غیرقانونی فائرنگ رینج کاانکشاف

فائرنگ رینج میں ایم کیوایم رہنماؤں کوفائرنگ کی تربیت دی جاتی تھی،ڈی جی رینجرزپنجاب وطن واپسی پروزارت داخلہ کےخط کاجواب دینگے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 17:45

ٹاپ سٹی سوسائٹی میں رینجرزکاچھاپہ،متحدہ لندن کی غیرقانونی فائرنگ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء) : ٹاپ سٹی سوسائٹی میں رینجرزکے چھاپے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،رینجرزنے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف ٹاپ سٹی سوسائٹی میں چھاپہ مارا،جس میں ایم کیوایم لندن کی غیرقانونی فائرنگ رینج کاانکشاف ہواہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایم کیوایم چھاپے میں ٹاپ سٹی سوسائٹی میں ایم کیوایم لندن کی غیرقانونی فائرنگ رینج کاانکشاف ہواہے۔فائرنگ رینج میں ایم کیوایم رہنماؤں کوفائرنگ کی تربیت دی جاتی تھی۔رینجرزحکام کی جانب سے وزارت داخلہ کے خط کاجواب چندروزمیں متوقع ہے۔ڈی جی رینجرزپنجاب وطن واپسی پرخط کاجواب دینگے۔