عوام کو سیوریج مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، چیئرمین بلدیہ ملیر

جمعہ 19 مئی 2017 17:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ملیر کے عوام کو سیوریج کے مسائل سے مستقبل بنیادوں پر نجات دلانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم یوسی چیئرمین ناصر عباس کے ہمراہ یوسی گیارہ جعفر طیار شبانہ سینماء کے اطراف میں نکاسی آب منصوبہ مکمل ہونے پر افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ایکس ای این ایم اینڈ اقبال ڈیری، ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر، پارک نسیم اختر، محمد جمیل اور دیگر بھی موجود تھے۔ موقع پر موجود علاقہ معززین نے کہا کہ بلدیہ ملیر کے نمائندوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے۔