پمرا کا چکوال میں غیر قانونی ڈش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون، دوکانداروں کے خلاف کارروائی،غیر قانونی ڈشزضبط

جمعہ 19 مئی 2017 17:48

پمرا کا چکوال میں غیر قانونی ڈش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون، ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) پمرا کا غیر قانونی ڈش فروخت کرنے والوں کے خلاف شہر اور گردونواح میں کریک ڈائون متعدد دوکانداروں کے خلاف کارروائی کرکے غیر قانونی ڈشز کو ضبط کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کافی عرصہ سے چکوال اور اس کے گردو نواح میں غیر قانونی ڈش کے ذریعے ممنوع ٹی وی چینل کا جھانسہ دیکر کاروبار عروج پر تھا، جس کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہو رہا تھا، سی لائن نامی رسیور کے ذریعے ممنوع انڈین چینل اور دیگر چینل سرعام دکھائے جارہیں، حکومت کی جانب سے بار بار نوٹس کے باوجود مذکورہ کاروبار کرنے والے لوگ باز نہ آئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے سینئر انسپکٹر آصف اقبال نیازی، سینئر انسپکٹرظہیر احمد کی سربرائی میں ٹیم نے ضلع چکوال شہر اورگر دو نواح میں کریک ڈائون شروع کیا جس میں چکوال ڈش سنٹر ، دوبئی ڈش سنٹر ،معین ڈش سنٹر پر موجود غیر قانونی ڈشز کو قبضہ میں لے لیا واضع رہے کہ غیر قانونی ڈشز کی فروخت کی وجہ سے مقامی کیبل آپریٹر کو بھی لاکھوں روپے ماہانہ کی پھکی پڑ رہی تھی اور غیر قانونی ڈشز فروخت کرنے والے راتوں رات ترقی کر رہے تھے جبکہ ممنوع چینل کی بدولت فحاشی کو بھی فروغ مل رہا تھا، عوامی حلقوں نے پاکستان میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی کی بروقت کارروائی کوسراہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے، جبکہ مذہبی حلقوں نے پہلے ہی انڈین چینل کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے، عوامی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین چینل ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں اور کچھ دولت پرست انکے آلہ کار بنے ہوئے ہیں جو کہ حکومت اور عوام کے ساتھ غداری کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ غیر قانونی ڈشز کا کاروبار کرنے کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے ۔