مسلم لیگ (ق) کی سی پی این ای نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 19 مئی 2017 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نومنتخب صدر ضیا شاہد اور سیکرٹری جنرل اعجاز الحق سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تہنیتی پیغامات میں امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار بھی اخباری صنعت اور اس سے وابستہ صحافیوں اور دیگر کارکنوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں اور تجربہ بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :