Live Updates

لگتا ہے وزیراعظم روٹی مزدورکی تنخواہ سے زیادہ مہنگی کرکے دم لینگے ،حلیم عادل شیخ

ْشریف برادران نے غریبوں سے رزق چھین کر اپنے بچوں کو کھلایا ہے ،رہنما پاکستان تحریک انصاف

جمعہ 19 مئی 2017 17:48

لگتا ہے وزیراعظم روٹی مزدورکی تنخواہ سے زیادہ مہنگی کرکے دم لینگے ،حلیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ شریف برادران نے غریبوں سے رزق چھین کر اپنے بچوں کو کھلایا ہے ۔آئے روز کی مہنگائی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم روٹی مزدورکی تنخواہ سے زیادہ مہنگی کرکے ہی دم لینگے،یہ صرف اسی سوچ میں ہیں کہ اپنے زاتی خزانوں کو مزید اور کتنا بھرا جائے ،اس سے بڑھ کر کارکردگی او ر کیا ہوگی کہ اپنے بچوں کو بیرون ممالک کاروبار اور ملک کے بچے بھیک ماننگے پر لگادیئے ہیں ، اس وقت بادشاہ سلامت کو اپنی دولت کا اندزہ نہیںہے اور عوام 180کھرب کے قرضوں میں مقروض ہے ۔

عادل ہائوس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی 20کروڑ عوام موجودہ نظام حکومت سے اس قدر بیزار ہوچکی ہے کہ وہ ان نااہل حکمرانوں کو کچھ لمحوں کے لیے برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

جس ملک میں انتخابات میں ہی شفافیت نہ ہو وہاں کس طرح سے ایماندار لیڈر سامنے آسکتے ہیں۔اس وقت پورا ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے ایک بلب اور ایک پنکھے کا بلب اسقدر بھیجا جاتا ہے کہ غریب آدمی سرپکڑ کر رہ جاتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کروڑوں بچے محض اس لیے اسکول نہیں جاتے کہ ان کے پاس کتابوں کو خریدنے تک کے پیسے نہیں ہوتے ایسے میں وہ اسکولوں کی فیسیں کہاں سے اداکرسکتے ہیںجبکہ ہم اگر صحت کی طرف نظر یں دوڑائیںتوہمیں اندازہ ہوگا کہ کتنے ہی بیمارلوگ گھروں او ر ہسپتالوں میں صرف اس وجہ سے دم توڑجاتے ہیں کہ ان کی جیب مہنگی ادویات اور ڈاکٹروں کی فیسوں کی ادائیگی کی اجازت نہیں دیتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات