وزیر مملکت انوشہ رحمن سی اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ ٹریڈ اور کامرس کے بین الاقوامی تجارتی مرکز کے سینئر ایڈوائزر جیمز ہوو لیزائل کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے کئی امور جن میں ای کامرس پلیٹ فارم اور دیگر اہم جزئیات اور ای سلوشنز زیر بحث آئے

جمعہ 19 مئی 2017 17:07

وزیر مملکت انوشہ رحمن سی اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ ٹریڈ اور کامرس کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن سی اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ ٹریڈ اور کامرس کے بین الاقوامی تجارتی مرکز کے سینئر ایڈوائزر جیمز ہوو لیزائل نے جمعہ کو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے کئی امور جن میں ای کامرس پلیٹ فارم اور دیگر اہم جزئیات اور ای سلوشنز زیر بحث آئے۔

ملاقات میں بالخصوص سمال اور میڈیم آجرین کے حوالہ سے آن لائن بزنس کو قابل عمل بنانے کیلئے بات چیت کی گئی۔ وزیر مملکت نے اقوام متحدہ کے نمائندہ کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے ای کامرس آن لائن بزنس کیلئے سازگار ماحول بنانے کے حوالہ سے بہت سے ٹھوس اقدام کئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان ڈبلیو ٹی او کے ای کامرس سے متعلق محرکات کو بہت اہم قرار دیتا ہے اور ہمارا مشن ہے کہ دونوں ممالک ای کامرس میں ایک سوچ رکھ کر اس کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشنز سیکٹر کے ڈھانچہ کے بارے میں روشنی ڈالی اور وفد کو بتایا کہ ہم کلی طور پر ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تخلیق کر رہے ہیں تاکہ آن لائن بزنس نمو پا سکے۔ گذشتہ دو سالوں کے دوران 40 ملین لوگوں کو موبائل براڈ بینڈ کے ذریعے آپس میں مربوط کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہماری دوستانہ پالیسیاں خصوصاً جدت طرازی کے فروغ اور کاروبار پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور اس سلسلہ میں حکومتی اور نجی شراکت داری سے ایک نیشنل ان کیوبیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے اوراس طرح پاکستان کے تین بڑے شہروں میں تین مزید سنٹر قائم کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ یو ایس ایف کے ذریعے ایس ایم ایز اور ایم ایس ایم ایز آن لائن سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر مملکت نے پاکستان میں آئی سی ٹی میں دیگر محرکات کے بارے میں روشنی ڈالی جیسا کہ آئی سی ٹی گرلز پروگرام وغیرہ وزیر مملکت نے مائیکرو سمال اور میڈیم بزنس کی پراڈکٹ کی آن لائن مارکیٹ، اس کے فوائد جو کہ ای کامرس سے حاصل ہوتے ہیں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے علی بابا کے ساتھ ای کامرس پر جی او پی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علی بابا پاکستان میں ایس ایم ایس ایز کو تربیت دینے کیلئے تیارہے کہ وہ آن لائن بزنس کریں اور ان کا مستقبل میں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ ہے۔

وزیر مملکت نے جیمز اور آئی سی ٹی کو ایس ایم ایز سے متعلق ای کامرس کے محرکات کے اطلاق کی دعوت دی۔ جیمز نے پاکستان میں ای کامرس کی ترقی کو سراہا اور پاکستان میں ای کامرس کے میدان میں نمایاں مواقع پر اظہار خیال کیا۔ ای کامرس اور آن لائن کاروبار کیلئے پہلے ہی سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جیمز نے آئی ٹی سی کی جانب سے ایم او آئی ٹی کے مختلف سٹیک ہولڈرز کی حمایت اور تعاون کے جاری رہنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ حکومت کو بہترین نتائج مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :