منگال میں ٹھیکیدار ارشاد مرحوم کے نام سے منسوب روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا

جمعہ 19 مئی 2017 17:07

منگال میں ٹھیکیدار ارشاد مرحوم کے نام سے منسوب روڈ کی تعمیر کا کام شروع ..
کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی طرف سے اعلان کردہ منگال میں ٹھیکیدار ارشاد مرحوم کے نام سے منسوب ٹھکیدار ارشاد روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا مین روڈ تا گاؤں منگال تک اس سڑک کی تعمیر پر 79لاکھ روپے لاگت آئے گی یاد رہے کہ گاؤں منگال کے رہائشی مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن ٹھیکیدار ارشاد مرحوم کی وفات پر تعزیت کے موقع پر وزیر داخلہ نے عوامی مطالبہ پر اس سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اعلان کیا تھا سڑک کی تعمیر شروع ہونے پر گاؤں منگال کے مکینوں اور مسلم لیگی کارکنوں نے چوہدری نثارعلی خان کا شکریہ ادا کیا ہے