لیاری ایکسپریس وے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمانت وارنٹ جاری

جمعہ 19 مئی 2017 17:05

لیاری ایکسپریس وے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمانت وارنٹ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دروان عدالت نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست کے وکیل نے عدالت کے سامنیوقف پیش کیا کہ 2007 میں گھر لیاری ایکسپریس وے میں شامل کیا گیا لیاری ایکسپریس وے کی انتظامیہ 10سال تک تاخیری حربے استعمال کررہی ہے اور اب تک گھر کا معاوضہ نہیں دیا گیا موقف سننے کے بعد عدالت نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

متعلقہ عنوان :