کراچی،رینجرز اور پولیس کا چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن، 15 افراد گرفتار

جمعہ 19 مئی 2017 17:05

کراچی،رینجرز اور پولیس کا چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن، 15 افراد گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور متعدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ اس دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور متعدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ حراست میں لئے گئے افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :