صوابی ،پولیس نے دہشت گردوں کے 3اہم سہولت کار گرفتار کرلئے،قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، 2عددپستول برآمد

جمعہ 19 مئی 2017 17:05

صوابی ،پولیس نے دہشت گردوں کے 3اہم سہولت کار گرفتار کرلئے،قبضے سے ہینڈ ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) ضلع صوابی کی تھانہ گدون پولیس نے ایک کارروائی کے دوران تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر دہشت گردوں کے 3اہم سہولت کار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ،و 2عددپستول برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی اورایس ایچ او گدون الطاف خان پولیس نفری کے ہمراہ علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ اس دوران مخبر خاص نے اطلاع دی کہ علاقے میں چند کسان مشکوک حالت میں کسی بڑے تحریب کاری کی کا روائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں ،جس پر انہوں نے نہایت حکمت عملی کے ساتھ موجودہ تین ملزمان محمد وقاص ولد سید لائق شاہ ،مسلم اللہ ولد ظفر اللہ ساکنان ملک آباد اور عبدالسلام ولد فضل واحد سکنہ تنگی چارسدہ حال کوٹھا نواز آباد جب کہ نور بخت شاہ ولد قدیم شاہ ساکن ملک آباد کے سہولت کارہے کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ 2عدد پستول بمع کارتوس برآمد کرلیے ، بذریعہ کنٹرول روم کو بی ڈی ایس سکواڈ طلب کرکے مزید سرچ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :