تربت ،ٹارگٹ کلنگ کے وقعہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوراوں کی فائرنگ سے 3مزدور جاں بحق

جمعہ 19 مئی 2017 17:05

تربت ،ٹارگٹ کلنگ کے وقعہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوراوں کی فائرنگ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) تربت کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3مزدوروں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تربت کے علاقے میں ہوشاب روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی ایف ڈبلیو کے مزدورکیمپ سے بازار جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 3مزدوروں غلام عباس ،ناد ل،طاہر کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعشیں قبضے میں لے لیکر ہسپتال پہنچادی جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق خیر پور سے بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کے بعد لیویز اور فرنٹیر کور بلوچستان نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔