تربت میں بیگناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے ،حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے ، سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی

جمعہ 19 مئی 2017 17:02

تربت میں بیگناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے ،حکومت امن و امان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے واپڈا کے چیئرمین سینیٹرسردار فتح محمد محمد حسنی نے تربت کے علاقے میں بے گناہ مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردار فتح محمد حسنی نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان میں بم دھماکوں اورٹاگٹ کلنگ کے ذریعے بے گناہ افراد اور مزدوروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن حکومت ان واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے تربت میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :