پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کی شب نظر آنے کا قوی امکان
تازہ ترین : 1
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کی شب نظر آنے کا قوی امکان

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کی شب نظر آنے کا قوی امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء) ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کی شب نظر آئیگا اور پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہونے کا قوی امکان ہے۔محکمہ فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 26مئی کی شام پاکستان میں چاند نظر نہیں آئے گا۔ رمضان المبارک 1438ہجری کا چاند 25اور 26مئی کی درمیانی شب 12بج کر 45منٹ پر پیدا ہوگا اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی کم از کم عمر 19 گھنٹے جبکہ سورج اور چاند کے غروب کا درمیانی فرق 40منٹ ہونا ضروری ہے لیکن 26مئی کی شام سورج 7بج کر 15 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت اس کی عمر 18گھنٹے 55منٹ ہوگی جو مقررہ عمر سے کم ہے لہٰذا 26مئی کی شام پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا جبکہ 27مئی کو غروب آفتاب کے وقت رمضان کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا اور پاکستان میں پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہونے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال رمضان المبارک کے روزے بھی 29ہوں گے جبکہ عیدالفطر 26جون بروز پیر ہونے کا قوی امکان ہے تاہم رمضان کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی تصدیق کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 26مئی کو نظر آنے کے امکانات کم ہیں اور 27مئی کو ہی چاند نظر آئے گا تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے چاند کی عمرسمیت دیگر معلومات رویت ہلال کمیٹی، مرکزی اور زونل کمیٹیوں کی دی جاتی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/05/2017 - 17:02:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں