جی بی کونسل بجٹ اجلاس کے انعقاد میں تاخیر سے ترقیاتی منصوبوں، سکیموں ،جی بی کونسل کے روزمرہ اخراجات پر اثر نہیں پڑتا

چیئرمین جی بی کونسل نے اس ضمن میںاخراجات کی مد میں ایک عبوری منظوری دے رکھی ہوتی ہے، ترجمان وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کی وضاحت

جمعہ 19 مئی 2017 17:02

جی بی کونسل بجٹ اجلاس کے انعقاد میں تاخیر سے ترقیاتی منصوبوں، سکیموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) ترجمان وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان نے جی بی کونسل کے بجٹ میں تاخیر سے متعلق چند اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ جی بی کونسل بجٹ کے انعقاد میں ہونے والی تاخیر کی وجہ سے کئی ترقیاتی سکیمیں اور منصوبے التواء کا شکار ہو گئے ہیں ۔اس ضمن میں ترجمان وزارت اُمور کشمیرو گلگت بلتستان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی کونسل بجٹ اجلاس کے انعقاد میں تاخیر سے ترقیاتی منصوبوں، سکیموں اور جی بی کونسل کے روزمرہ کے اخراجات پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑتا اور چیئرمین جی بی کونسل نے اس ضمن میںاخراجات کی مد میں ایک عبوری منظوری دے رکھی ہوتی ہے۔

ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کونسل ممبران کو جی بی کونسل کی جانب سے جو ترقیاتی سکیمیں دی جاتی ہیں اُ ن پر عمل درآمد یا execution جی بی حکومت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اور ا ب تک دی گئی سکیموں کے لیے وافر فنڈز دیے جاچکے ہیں اور جب تک وہ سکیمیں مکمل نہیں ہو جاتیں نئی سکیموں کے لیے فنڈز کے جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،لہذا بجٹ کی تا خیر سے جی بی میں ترقیاتی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔

ترجمان وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان نے جی بی کونسل کی جانب سے سیاحت، منرلز اور ٹمبرپالیسی کے التوء کی خبروں کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی سربراہی میں جی بی کونسل نے سیاحت ،منرلزاورٹمبر سے متعلق پالیسیاںاور رولز مکمل طور پر تیارکر لیے ہیں اور یہ جلد نافذالعمل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :