پیپلزپارٹی نے فاٹاحقوق کی ہرتحریک میں ساتھ دینے کااعلان کردیا

فاٹاکی عوام نےاپنےحق میں اسلام آبادمیں دھرنادیاتوپیپلزپارٹی ساتھ دیگی،قبائلیوں کےحقوق کیلئےپارلیمنٹ کےاندراورباہرآوازاٹھائیں گے۔آصف زرداری کی فاٹاکےارکان پارلیمنٹ سےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 16:40

پیپلزپارٹی نے فاٹاحقوق کی ہرتحریک میں ساتھ دینے کااعلان کردیا
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء) : پیپلزپارٹی نے فاٹاحقوق کی ہرتحریک میں ساتھ دینے کااعلان کردیا، قبائلیوں کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ کے اندراور باہرآوازاٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے فاٹاکے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی،جس میں فاٹاکوخیبرپختونخواہ میں ضم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرآصف زرداری نے فاٹاحقوق کی تحریکوں میں عوا م کاساتھ دینے کااعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کیلئے پارلیمنٹ اور باہرآوازاٹھائیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ فاٹاکوخیبرپختونخواہ میں ضم کرنے کیلئے عوام کاساتھ دینگے۔فاٹاکی عوام نے اپنے حق میں اسلام آبادمیں دھرنابھی دیاتوپیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔

متعلقہ عنوان :