وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں،رکن ..
تازہ ترین : 1
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات ..

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں،رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2017ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں،پنجاب میں شہبازشریف کی متحرک قیادت میں سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے، شہبازشریف اور ان کی ٹیم کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار سے بے حد متاثر ہیں،اب چین میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کا موازنہ ’’پنجاب سپیڈ‘‘ سے کیا جا رہا ہے۔

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اور پاک چین معاشی تعلقات میں اضافے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا متحرک کردار لائق تحسین ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کو بے مثال ترقی دی ہے اورشہبازشریف کے عوام کی فلاح کیلئے اقدامات اور پروگرام انقلابی نوعیت کے ہیں۔ شہبازشریف محنتی اور انتھک ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں منصوبوں کو مثالی رفتار سے آگے بڑھایا ہے اورچین میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کام کرنے کی رفتار کو ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا اعزاز ملا ہے اوریہ پنجاب سپیڈ نہیں بلکہ ’’شہباز سپیڈ‘‘ ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/05/2017 - 17:01:09

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں