لاہور ہائیکورٹ نے چیف انفارمیشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 19 مئی 2017 17:01

لاہور ہائیکورٹ نے چیف انفارمیشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے درخواست پر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمودنے چیف انفارمیشن کمشنرپنجاب کی تعیناتی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا،دوران سماعت درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہر ی کا بنیادی حق ہے،چیف انفارمیشن کمشنر کی عدم تعیناتی سے شہریوں کومعلومات تک رسائی حاصل نہیں ہورہی جو کہ آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہاکہ چیف انفارمیشن کمشنر کا عہدہ عرصہ تین ماہ سے خالی پڑا ہے،ہزاروں درخواست گزار مختلف اداروں ،،حکومتی منصوبوں اور سرکاری افسران کی معلومات کیلئے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کر رہے ہیں مگر انفارمیشن کمشنر کی منظوری نہ ہونے کے سبب معلومات تک رسائی میں بڑی رکاوٹ کا سامنا ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت انفارمیشن کمشنر کی فوری تعیناتی کے احکامات صادر کرے،جس پر عدالت نے چیف انفارمیشن کمشنرپنجاب کی تعیناتی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔