لاہور ہائیکورٹ : ججز کو عدالتی اوقات کار کا پابند بنانے کیلئے درخواست پر رجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت

جمعہ 19 مئی 2017 16:59

لاہور ہائیکورٹ : ججز کو عدالتی اوقات کار کا پابند بنانے کیلئے درخواست ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ججز کو عدالتی اوقات کار کا پابند بنانے کیلئے درخواست پر رجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت دے دی ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبادالرحمان لودھی نے کیس کی سماعت کی،عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزارقانون دان اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ججز کی جانب سے عدالتی اوقات کار پر عمل درآمد نہ کرنے سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے ،درخواستگزار کے مطابق ججز کی عدم دستیابی کے بغیرانصاف کی فراہمی ناممکن ہے،انہوں نے کہا کہ ججوں کے بروقت عدالت نہ آنے کی وجہ سے وکلاء کو انتظار کرنا پڑتا ہے جو کہ ججز ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل دو کی خلاف ورزی ہے ،اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ججز کو ضابطہ اخلاق کے تحت عدالتی اوقات کار کا پابند بنایا جائے ، عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی ۔