لاہور ہائیکورٹ نے وویمن یونیورسٹی کی مجوزہ وائس چانسلرکو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی

جمعہ 19 مئی 2017 16:59

لاہور ہائیکورٹ نے وویمن یونیورسٹی کی مجوزہ وائس چانسلرکو نااہل قرار ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لاہورکالج فار وویمن یونیورسٹی کی مجوزہ وائس چانسلرعظمیٰ قریشی کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست کی مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی،عدالتی سماعت کے موقع پردرخواست گزار غزالہ نورین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کیلئے قائم کردہ کمیٹی نے عظمی قریشی کو لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کرنے کی سفارش کی ہے،انہوں نے کہا کہ عظمیٰ قریشی متعلقہ عہدے کیلئے مطلوبہ تعلیم اور تجربہ نہیں رکھتیں لہذا عدالت ان کا نام فہرست سے خارج کرنے کا حکم دے،جسٹس علی باقر نجفی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواست مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔