لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین کونوکریوں سے برطرفی کیلئے جاری شوکاز نوٹس واپس لینے پر درخواست نمٹادی

جمعہ 19 مئی 2017 16:59

لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین کونوکریوں سے برطرفی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے گریڈ ایک سے سترہ تک کے ملازمین کونوکریوں سے برطرفی کیلئے جاری شوکاز نوٹس واپس لئے جانے کی بناء پر درخواست نمٹادی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت درخواست گزار فرحت علی کے وکیل سیف الملوک نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی اور عدالت عالیہ کے فیصلے کے تحت متروکہ وقف املاک بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا گیا، دوران سماعت متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جن ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تھے وہ واپس لے لئے گئے ہیںجس پرعدالت نے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :