لاہور ہائیکورٹ: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس ملازمین کو اپ گریڈ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلب

جمعہ 19 مئی 2017 16:59

لاہور ہائیکورٹ: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس ملازمین کو اپ گریڈ نہ کرنے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین کے عہدوں کو اپ گریڈ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلب کر لی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائلین سالہا سال سیکرٹریٹ کے دھکے کھاتے رہتے ہیں مگر ان کی اپیلوں کی سماعت نہیں کی جاتی، دوران سماعت درخواست گزارایپکا اے جی آفس کے صدر محمد منشاء کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین کی سیٹوں کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا،انہوں نے کہا کہ اے جی آفس کے ملازمین کی سیٹیں اپ گریڈ نہ ہونے سے ان کی حق تلفی ہو رہی ہے،انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری خزانہ پنجاب کے فیصلے کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس ملازمین کی اپیل پڑی ہے جس کا ایک دہائی سے فیصلہ نہیں کیا جا سکا،جس پرعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر متعلقہ افسران کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے،سائلین سالہا سال سیکرٹریٹ کے دھکے کھاتے رہتے ہیںمگر ان کی اپیلوں کی سماعت نہیں کی جاتی،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :