پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،عام آدمی کو بہترین سفری سہولتوں کی فراہمی سے مخالفین پریشان ہیں،پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر

جمعہ 19 مئی 2017 16:59

پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،عام آدمی کو ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلقہ امور پر مخالفین سوچ سمجھ کر بیان بازی کریں، سیاست چمکانے کے اور بھی بہت سے مواقع ہیں،کلبھوشن کا معاملہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے،ہمارے اندرون اور بیرونی مخالفین جان لیں ،پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کے خلاف قومی سلامتی کے تمام امور کو مد نظر رکھتے ہوئے اور تمام آئینی و قانونی ضابطوں کو پورا کیا گیا ہے، پاکستان سی پیک کی وجہ سے پوری دنیا کا مرکز اور معاشی حب بننے جارہا ہے، جس طرح بھارت ہماری اس ترقی سے ناخوش ہے ،یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا پاکستان کا رخ کررہی ہے،سیاست ذاتی خواہشات یا مفادات کا نام نہیں بلکہ اس کیلئے اپنے اندر کی ’’انا‘‘ کو عوام کی خدمت اور ملک کیلئے قربان کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری شہباز ایم پی اے،اظہر فاروقی،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار موجود تھے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریاست کے ہر فرد کو ایک مفید شہری بنایا جائے، عام آدمی کو بہترین سفری سہولتوں کی فراہمی سے مخالفین پریشان ہیں، عوام کی خدمت کی ذمہ داری کو پورا کیا جائے گا،عوامی خدمت پر اشرافیہ ومخالفین کی تنقید بلا جواز ہے،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کی زندگی بدلنے اور ان کے میعار زندگی میں بہتری لانے کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ جو ممالک پاکستان سے دور بھاگتے تھے اب وہ پاکستان کے قریب آنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :