آصف علی زرداری نے ہری پور آمد کی دعوت قبول کر لی ہے، ڈاکٹر شائستہ رزاق

جمعہ 19 مئی 2017 16:57

آصف علی زرداری نے ہری پور آمد کی دعوت قبول کر لی ہے، ڈاکٹر شائستہ ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سابق صدر ڈاکٹر شائستہ رزاق نے کہا ہے کہ سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ہری پور آمد کی دعوت قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور آمد پر جب ان کی ملاقات سابق صدر آصف علی زرداری سے ہوئی تو انہوں نے انہیں ہری پور آمد کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور وعدہ کیا کہ وہ عید الفطر کے بعد جلد ہی ہری پور کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کا کہنا تھا کہ دورہ ہری پور میں ان کے ساتھ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی ہوں گے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی ہری پور آمد کی دعوت قبول کرنے کے بعد ہری پور کے جیالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جیالوں کا کہنا ہے کہ ہم شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو دل کی اتھا گہرائیوں سے ہری پور آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔

متعلقہ عنوان :