Live Updates

بھارت نےفیصلے کےحق میں پرپیگنڈاکیا،ہماری اپوزیشن نےساتھ دیا،راناثناءاللہ

سپریم کورٹ میں ہماراجنازہ نکالنےوالوں کاجنازہ نکل گیا،اب تدفین کابندوبست کیاجارہاہے،عمران خان کا2018میں سیاسی کیرئیرختم،وزیراعظم عوامی عدالت میں سرخروہونگے،پنڈی کاشیطان انتہائی نازیباگفتگوکرتاہے۔وزیرقانون پنجاب کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 مئی 2017 16:24

بھارت نےفیصلے کےحق میں پرپیگنڈاکیا،ہماری اپوزیشن نےساتھ دیا،راناثناءاللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی2017ء) : وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ ابھی کلبھوشن کے سزاکے میرٹ کافیصلہ ہوناباقی ہے،عالمی عدالت نے کہاکہ فیصلے تک کلبھوشن کوپھانسی ہو،آئی سی جے کے دائرہ اختیارکابھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،بھارت نے فیصلے کواپنے حق میں لانے کیلئے پرپیگنڈاکیاجبکہ ہماری اپوزیشن نے بھارت کاساتھ دیا۔

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کاشیطان انتہائی نازیباگفتگوکرتاہے۔پنڈی کے شیطان نے ملک وقوم کیخلاف بات کی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ میں ہماراجنازہ نکالناچاہتے تھے لیکن جنازہ ان کاہی نکلاہے اب تدفین کابندوبست کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان شارٹ کٹ سے وزیراعظم بنناچاہتے ہیں۔جبکہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات دوردورتک نہیں ہیں۔

عمران خان کاگھٹیارویہ ملک کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔راثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان کا2018میں سیاسی کیرئیرختم ہوجائیگا۔جبکہ وزیراعظم نوازشریف عوامی عدالت میں سرخروہونگے ،عوامی عدالت کے خداکے بعددوسری بڑی عدالت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرویااورنج لائن منصوبہ صرف لاہورنہیں بلکہ پورے پنجاب کے منصوبے ہیں۔منصوبے سے 5لاکھ لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات