پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن کے بولارڈٹگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ٹگ کی تعمیر پاک بحریہ کی خود انحصاری کے ویژن کی عکاسی ہے ‘ کراچی شپ یارڈ کے مختلف منصوبوں کی تکمیل قابل تحسین ہے‘ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 19 مئی 2017 16:25

پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن کے بولارڈٹگ کا سنگ بنیاد رکھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32 ٹن کے بولارڈٹگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ ٹگ کی تعمیر پاک بحریہ کی خود انحصاری کے ویژن کی عکاسی ہے ‘ کراچی شپ یارڈ کے مختلف منصوبوں کی تکمیل قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانیو الے 32 ٹن کے بولارڈٹگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی شپ یارڈ اینڈ انجیئرنگ ورکس میں سنگ بنیاد کی پر وقار تقریب ہوئی۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے وزارت دفاعی پیداوار کی معاونت اور کراچی شپ یارڈ کی محنت کو سراہا ۔ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ ٹگ کی تعمیر پاک بحریہ کی خود انحصاری کے ویژن کی عکاسی ہے ‘ کراچی شپ یارڈ کے مختلف منصوبوں کی تکمیل قابل تحسین ہے…(رانا)

متعلقہ عنوان :