سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر ملک بھر سے آئے صحافیوں کاپارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی کے ہال کا دورہ

حکومت اور اپوزیشن کی نشستوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں

جمعہ 19 مئی 2017 16:23

سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر ملک بھر سے آئے صحافیوں کاپارلیمنٹ ہائوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر جمعہ کو ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں نے یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی کے ہال کا دورہ کیا حکومت اور اپوزیشن کی نشستوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں‘ صحافیوں کی اکثریت نے وزیراعظم محمد نواز شریف ‘ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی نشستوں کے ساتھ زیادہ تصاویر بنوائیں۔

(جاری ہے)

ان صحافیوں کا تعلق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) سے ہے مندوبین کی حیثیت سے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اسلام آباد آئے ہیں۔ گزشتہ روز پارلینمٹ ہائوس کا دورہ کیا اور قومی اسمبلی کا اہل دیکھا اور سپیکر کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شریک ہوئے۔