منگھو پیر، گیس پائپ لائن دھماکا، 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 19 مئی 2017 16:21

منگھو پیر، گیس پائپ لائن دھماکا، 2 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) کراچی کے علاقے منگھو پیر سے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گیس پائپ لائن اڑانے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں ایاز بروہی اور محمد خان شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سوئی کے مقام پر گیس پائپ لائن اڑانے کی وارداتوں اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پرحملے میں بھی ملوث ہیں۔ملزمان کا نیٹ ورک لیاری میں قائم ہے، ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی ڈیوائس اور دیگر سامان برآمدکیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :