بلوچستان سے کلبھوشن نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جائے، نصرت واحد

بھارت دہشتگردی کی وارداتوں سے گوادر سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ،رہنما تحریک انصاف

جمعہ 19 مئی 2017 16:21

بلوچستان سے کلبھوشن نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جائے، نصرت واحد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) بلوچستان سے کلبھوشن نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ دہشتگردی کے واقعات میں مزدوروں کی ہلاکت اور سینٹ کے وائس چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری پر بم دھماکے کے ذریعے حملہ اس امر کی نشاندہی ہے کہ صوبے میں اب بھی را کے ایجنٹ موجود ہیں۔ جو دہشت گردی کی وارداتوں کے ذریعے خوف و ہراس اور گوادر سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر نصرت واحد نے سماجی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں صوبے میں تخریب کاری میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم وقفہ وقفہ سے کوئی نہ کوئی واردات کا ہونا بھارت کی کارستانی ہے جو گوادر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہے اور پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کا خاتمہ چاہتا ہے کیونکہ گوادر پورٹ کے مکمل ایکٹیو ہونے سے ملک ترقی یافتہ ممالک کی طرح معاشی و اقتصادی طور پر مستحکم ہوجائے گا اور پڑوسی ملک یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو اور وہ اپنی مزموم کارروائیوں کے ذریعے سی پیک کو ناکام بنانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔