سندھ ہائیکورٹ نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا

جمعہ 19 مئی 2017 16:21

سندھ ہائیکورٹ نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کو توہین عدالت کی درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اگست کو جواب کے ساتھ طلب کر لیا ہے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ جام خان شورو کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار نے اپنے وکیل وہاب بلوچ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کی لوکل گورنمنٹ میں کام کرنے والے انجنئیر کو ترقیاں نہیں دی جارہی ہیں جبکہ عدالت نے اسٹینٹ انجنئیرز کو کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں ترقی دینے کا حکم دیا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد نئی دپارٹمنٹل کمیٹی تشکیل دے کر ملازمین کو ترقی دی گئیں ملازمین نے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے جام خان شورو اور دیگر کو 23 اگست تک نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔