افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا دوبارہ آغاز کردیا گیا

جمعہ 19 مئی 2017 16:19

افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) افغان شیلنگ سے متاثرہ ضلع چمن کے سرحدی دیہات کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق تین روز میں مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا۔

افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں مردم شماری کا عمل تین دن میں مکمل کیا جائے گا، مردم شماری کیلئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی ہے تاہم دیگر متاثرہ افراد بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔اس سے قبل کلی لقمان اور کلی جہانگیرمیں5مئی کو افغان شیلنگ کے بعد مردم شماری روک کر دونوں علاقے مکینوں سے خالی کرالئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :