قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 24 مئی ، بجٹ جمعہ 26 مئی کو پیش کیا جائے گا

جمعہ 19 مئی 2017 16:19

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 24 مئی ، بجٹ جمعہ 26 مئی کو پیش کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن بدھ 24 مئی کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی بجٹ 2017-18ء جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت پارلیمانی امور اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق 24 مئی بروز بدھ بجٹ سیشن طلب کرنے کے لئے وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے سمری تیار کی گئی ہے جسے وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ 2017-18ء جمعہ 26 مئی کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :