اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں پر حکم امتناع واپس لے ،ْمقابلے 21مئی کو ہونگے

صرف فکسنگ اور کمپنی سے معاہدے کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کی پیروی کی جائیگی ،ْدرخواست گزار

جمعہ 19 مئی 2017 15:43

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں پر حکم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں پر حکم امتناع واپس لے لیا گیا جس کے بعد انٹرنیشنل ریسلرز اسلام آباد میں 21 مئی کو اپنا رنگ جمائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدرگیلانی نے نجی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قمر چودھری کی درخواست پر اسلام آباد کی حدود میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں پر حکم امتناع دے رکھا تھا ۔

سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار قمر چودھری نے حکم امتناع کی درخواست واپس لے لی اور موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ ایونٹ کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی ریسلرز کو پاکستان لانے کے لیے خود انہوں نے کوششیں کیں۔انہوںنے کہا کہ صرف فکسنگ اور کمپنی سے معاہدے کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کی پیروی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :