مشال خان قتل کیس، عبد الولی خان یونیورسٹی کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 15:31

مشال خان قتل کیس، عبد الولی خان یونیورسٹی کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ ..
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) : مشال خان قتل کیس پر عبد الولی خان یونیورسٹی میں سنڈیکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عبد الولی خان یونیورسٹی کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کا مین کیمپس 22 مئی کو کھول دیا جائے گا۔جبکہ شنکر کیمپس 24 مئی اور گارڈن کیمپس 25 مئی کو کھولا جائے گا۔ خیال رہے کہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مشال خان کے قتل کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو تاحال بند رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :