بھارتی میڈیا میری فیس کو لے کر پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔ بیرسٹر خاور قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 15:26

بھارتی میڈیا میری فیس کو لے کر پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔ بیرسٹر خاور قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء) : عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے وکیل خاور قریشی نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں کلبھوشن یادیو کے کیس پر میری فیس کو لے کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے عالمی عدالت میں کیس پر نمائندگی کرنے کے لیے گذشتہ جمعے کو میں نے اپنے خرچ پر پاکستان کا ہنگامی سفر کیا۔

(جاری ہے)

میں نے پاکستان سے تیس فیصد کم فیس لی جبکہ اپنے ساتھ دو جونئیر وکلا کی فیس بھی میں نے خود ادا کی۔ بیرسٹر خاور نے کہا کہ میں نے پاکستان کا کیس لڑنے کے لیے اپنی مصروفیات منسوخ کیں۔ میری فیس بھارتی پراپیگنڈے کا دس فیصد بھی نہیں ہے۔ بھارت عالمی عدالت انصاف میں پاکستان اور پاکستان کے موقف کو بدنام کرنے کے لئے مجھے نشانہ بنا رہا ہے۔پاکستانی میڈیا کے لیے بھی یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ بھارت کس قسم کا پراپیگنڈہ کر رہا ہے اور اس کے کیا مذموم مقاصد ہیں۔

متعلقہ عنوان :