نیدر لینڈ کے بادشاہ نے دو زندگیاں جینے کا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 15:14

نیدر لینڈ کے بادشاہ نے دو زندگیاں جینے کا انکشاف کر دیا
نیدر لینڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء): نیدر لینڈ کے بادشاہ ولیم الیکسینڈر نے حال ہی میں دو زندگیاں جینے کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہتے کیے گئے اس انکشاف میں بادشاہ نے بتایا کہ وہ خفیہ طور پر بادشاہ کے علاوہ بھی بطور ائیر لائن پائلٹ ایک زندگی گزارتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ائیر لائن پائلٹ کی پارٹ ٹائم نوکری گذشتہ 21 سالوں سے کر رہے ہیں۔

ان ساتھ پرواز میں موجود ساتھی پائلٹ نے بتایا کہ بادشاہ ولیم ایک ماہ میں دو مرتبہ مسافر طیارہ اُڑاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ائیر لائن کو کے ایل ایم رائل ائیر لائن کہا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ اُڑانا میرا مشغلہ ہے اور اپنی شاہی ذمہ داریوں سے ہٹ کر مجھے طیارہ اُڑانا پسند کرتا ہوں۔ ولیم الیکسینڈر جو 2013ء میں اقتدار میں آئے، کا کہنا ہے کہ طیارے میں اعلان کرتے وقت میں اپنا نام نہیں بتاتا اور یہی وجہ ہے کہ بہت کم مسافر مجھے جانتے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ولیم نے عام آدمی کی طرح عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہو بلکہ اس سے قبل 1986ء میں بھی انہوں نے 120 میل آئس اسکیٹنگ ٹور میں حصہ لیا اور اپنے نقلی نام سے ہی انہوں نے 1992ء میں نیویارک کی میراتھن دوڑ میں بھی حصہ لیا۔