افغانستان میں 3 پولیس چوکیوں پر طالبان باغیوں کا حملہ، 8 پولیس اہلکار جاں بحق

جوابی کارروائیوں میں 22 عسکریت پسند ہلاک، افغان طالبان کا حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان

جمعہ 19 مئی 2017 15:16

افغانستان میں 3 پولیس چوکیوں پر طالبان باغیوں کا حملہ، 8 پولیس اہلکار ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں 3 پولیس چوکیوں پر طالبان کے حملوں میں کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق قندھار پولیس کے سربراہ ضیا دٴْرانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان نے ارغستان اور ناشین کے علاقوں میں قائم پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے اور جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 22 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔