راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،سید علی گیلانی

جمعہ 19 مئی 2017 15:13

راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ..
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ راشڑیہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یک بیان میں کہا ہے کہ انتہاپسند ہندوتنظیم راشڑیہ سوائم سیوک سنگھ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔سرینگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے آر ایس ایس کی طرف سے سرینگر میں مجوزہ عوامی اجتماع کے انعقاد کی اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے جموں کے بعد کشمیر آر ایس ایس کا اگلا ہدف ہے۔

متعلقہ عنوان :