عمان کی نئی قائم ہونے والی سلام ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں شروع کردیں ،ْ سیالکوٹ ائیر پورٹ منیجر کی مبارکباد

جمعہ 19 مئی 2017 15:11

عمان کی نئی قائم ہونے والی سلام ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) سلطنت آف عمان کی نئی قائم ہونے والی سلام ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلام ائیر کی پہلی فلائٹ شہر اقبال کے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتری تو ائیرپورٹ منیجر اذکار الحق نے سلام ائیر کے عملے اور مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر سلام ائیرکے ڈائریکٹر گرائونڈ آپریشنز محسن البلوشی، وحید البلوشی ریجنل منیجر گرائونڈ آپریشنز، مجید القصابی بزنس ڈویلپمنٹ منیجر، سیف علی سعد الخادی، عمر حسنی، منیر صدیق وائس پریذیڈنٹ نارتھ پاکستان اور نواز حسین ڈسٹرکٹ سیلز منیجر سلام ائیر سیالکوٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :