اسلام آباد ،ْ چینی خاتون سے زیادتی اور میجر کے قتل میں ملوث 5ملزم گرفتار

جمعہ 19 مئی 2017 15:09

اسلام آباد ،ْ چینی خاتون سے زیادتی اور میجر کے قتل میں ملوث 5ملزم گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) اسلام آباد پولیس نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں چائنیز خاتون کے گھر گھس کر ڈکیتی کی واردات کے بعد اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اظہر، شیر محمد اور قاسم علی اور تھانہ آئی نائن کی حدود میں حاضر سروس میجر ذیشان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اسے قتل کرنے والے گل حلیم اور گل خیر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے 5 پستول برآمد کرلئے گئے، پانچوں ملزموں کو شناخت پریڈ کے لئے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :