چمن ،ْ سرحدی دیہات میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز

تین روز میں مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ،ْ سکیورٹی حکام

جمعہ 19 مئی 2017 15:09

چمن ،ْ سرحدی دیہات میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) افغان شیلنگ سے متاثرہ ضلع چمن کے سرحدی دیہات کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ،ْ سیکیورٹی حکام کے مطابق تین روز میں مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا عمل دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا۔

افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں مردم شماری کا عمل تین دن میں مکمل کیا جائیگا ،ْ مردم شماری کیلئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی ہے تاہم دیگر متاثرہ افراد بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔اس سے قبل کلی لقمان اور کلی جہانگیرمیں5مئی کو افغان شیلنگ کے بعد مردم شماری روک کر دونوں علاقے مکینوں سے خالی کرالیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :