لودھراں ،ْ ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکے میں زخمیوں میں مزید چار افراددم توڑ گئے

نشر ہسپتال میں جاں بحق ہونے والوں میں ندیم ،ْ ریاض ،ْ شاہد اور زین عباس شامل

جمعہ 19 مئی 2017 15:09

لودھراں ،ْ ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکے میں زخمیوں میں مزید چار افراددم ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) لودھراں کے نواحی علاقے اڈہ شاہ ٹال میں ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکے میں زخمیوں میں مزید 4 افراددم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقے اڈہ شاہ نال میں 14 مئی کو ایل پی جی گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے سے 2 شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سی11شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شدید زخمیوں میں سے مزیدچار افراد دم توڑ گئے نشر ہسپتال میں جاں بحق ہونے والوں میں ندیم ،ْ ریاض ،ْ شاہد اور زین عباس شامل ہیں ۔ ڈاکٹرز کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا جسم 80 سے 100 فیصد تک جھلس چکا تھا۔