گلگت بلتستان امن وامان کے بہترصورتحال کا سارا کریڈٹ موجودہ حکومت کوجاتاہے ،ْاقبال حسن

گلگت بلتستان میں تعمیر تر قی اور عوامی مسا ئل کے حل کیلئے عملی اقداما ت کرنے کی بدولت موجودہ حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے ،ْگفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 15:09

گلگت بلتستان امن وامان کے بہترصورتحال کا سارا کریڈٹ موجودہ حکومت کوجاتاہے ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء)صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان امن وامان کے بہترصورتحال کا سارا کریڈٹ موجودہ حکومت کوجاتاہے، حکو مت کی کوششوں سے خطے سے لاقانونیت کا خاتمہ ہوچکا ہے ‘ گلگت بلتستان میں تعمیر تر قی اور عوامی مسا ئل کے حل کے لیے عملی اقداما ت کرنے کی بدولت موجودہ حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کوبیوقوف بنانا چا ہتی ہے، آزمائے ہوئے کو آزمانا بے وقوفی ہے اور عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ سیاسی نعروںاورخالی وعدوں پر کبھی بھروسہ نہیں کریں گے، سابقہ حکومت کے پانچ سال عوام کو یاد ہیں جب صوبے میں لاقانونیت کا دور دورہ تھا اور خطے کی عوام کو ہر سطح پر مسائل کا سامنا تھا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بہترسمت میں چل رہی ہے ،ْ انشاء اللہ جلد عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیادت میں خطہ تعمیروترقی کی جانب رواں دواں ہے۔