پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا یونیورسٹی میں لیکچرر تعینات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 مئی 2017 14:48

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا یونیورسٹی میں لیکچرر تعینات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2017ء): خواجہ سرا معاشرے کا وہ طبقہ ہے جسے اکثر ہی حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ لیکن حال ہی میں ایک خواجہ سرا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ معاشرے نے اس طبقے کو اپنانے کی طرف اپنے قدم بڑھانے شروع کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عائشہ مغل نامی خواجہ سرا کو قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں لیکچرر تعینات کر دیا گیا ہے۔

عائشہ مغل نے یونیورسٹی کے جینڈر اسٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ عائشہ مغل کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین نے اس کوشش کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ اب اس طبقے کو بھی عزت کی روزی کمانے کے مواقع ملیں گے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔