مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت

سانحہ مستونگ کے شہدا اور زخمیوں کے لئے دعا بھی کی

جمعہ 19 مئی 2017 14:58

مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولا نا عبدالغفور حیدری سے جمعہ کو ایک مقامی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے سانحہ مستونگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس مذموم واقعہ نے پورے پاکستان کو غمزدہ کر دیاہے ۔

مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ وہ جس حافظ قرآن بچے کی دستاربندی کے لیے گئے تھے، دہشت گردی کے واقعہ میں وہ بچہ بھی دیگر افراد کے ہمراہ شہید ہو گیا۔ ہر شہید اور زخمی ہونے والے فرد کے لئے وہ بے حد رنجیدہ ہیں۔ اس موقع پر شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :