بولان ‘تیزرفتار گاڑی لیویز چوکی سے جا ٹکرائی ‘2افراد اجاںبحق ‘ 4شدید زخمی

جمعہ 19 مئی 2017 14:58

بولان ‘تیزرفتار گاڑی لیویز چوکی سے جا ٹکرائی ‘2افراد اجاںبحق ‘ 4شدید ..
سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے حاجی شہر کی حدود میں تیزرفتار گاڑی لیویز چوکی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2افراد اجاںبحق جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی اور جاںبحق ہونیوالوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اللہ یار سے کوئٹہ جانے والی ٹو ڈی کار تیزرفتاری کے باعث ضلع بولان کے علاقے حاجی شہر کی لیویز فورس کی چوکی سے ٹکرا گئی جس کے باعث 2افراد کریم نواز اور سردارخان موقع پر جاںبحق جبکہ 4افراد محمدلقمان ،اللہ نواز ،ماسٹرولی اورشفیع محمد زخمی ہوگئے ،زخمیوں اور جاںبحق ہونیوالوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیاگیاجہاں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :