تربت ‘مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سندھ سے تعلق رکھنے و الے 3 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 19 مئی 2017 14:58

تربت ‘مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سندھ سے تعلق رکھنے و الے 3 مزدوروں ..
تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 3 مزدوروں کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو ہوشاب میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے شاپنگ کیلئے ہوشاب جانے والے مزدوروں غلام عباس ،نادل بھٹو اور طاہر پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غلام عباس موقع پر جاںبحق جبکہ دو مزدور زخمی ہوگئے زخمیوں اور لاش کو فوری طور پر کیچ کے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں زخمی مزدور نادل بھٹو اور طاہر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ مزدوروں کا تعلق سندھ کے علاقے خیرپور سے بتایاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :