اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ تھا ‘تمام وسائل بروئے کار لاکر لوڈشیڈنگ پر قابو پایا ‘ پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنایا ہے‘ اب تک 5500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے

وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا انرجی سیمینار سے خطاب

جمعہ 19 مئی 2017 14:58

اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ تھا ‘تمام وسائل بروئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ تھا تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا ‘ پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنایا ہے‘ اب تک 5500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو انرجی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ کا تھا۔ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا۔ پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 5500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی۔