پوری دنیا کے امن کیلئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے ‘دہشتگروی کیخلاف پاکستانی افواج نے بے مثال قربانیا دی ہیں ،سی پیک پورے خطے کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے ‘سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا‘ امن وامان کے قیام کے بعد کراچی سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے

گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز برطانیہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 19 مئی 2017 14:58

پوری دنیا کے امن کیلئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے ‘دہشتگروی کیخلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے ،دہشت گروی کے خلاف پاکستانی افواج نے بے مثال قربانیا دی ہیں ،سی پیک پورے خطے کے لیے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے ،سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ،امن وامان کے قیام کے بعد کراچی سرمایہ کاری کے لیے ائیڈیل شہر بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز برطانیہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ دہشگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔جنوبی ایشا سمیت پوری دنیا کے امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پورے خطہ کے لیے گیم چینج کی حیثیت رکھتا ہے سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں معمر ہے امن وامان کے قیام کے بعد کراچی پر سرمایہ کاری کے لیے ائیڈیل شہر بن چکاہے۔