ملک میں معاشی ،سیاسی اور انتخابی دہشت گردی ہے ،حکمرانوں نے پاکستان سے غدداری کی ،افسوس ہے 70سال بعد وزیراعظم لبرل پاکستان کا کہتے ہیں ،وزیراعظم پاکستان کے آئین کی روح کے خلاف بات کرتے ہیں ،پاکستان کی طاقت نظریہ پاکستان ہے ،کسی کرپٹ شخص کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیں گے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

جمعہ 19 مئی 2017 14:58

ملک میں معاشی ،سیاسی اور انتخابی دہشت گردی ہے ،حکمرانوں نے پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ،سیاسی اور انتخابی دہشت گردی ہے ،حکمرانوں نے پاکستان سے غدداری کی ،افسوس ہے 70سال بعد وزیراعظم لبرل پاکستان کا کہتے ہیں ،وزیراعظم پاکستان کے آئین کی روح کے خلاف بات کرتے ہیں ،پاکستان کی طاقت نظریہ پاکستان ہے ،کسی کرپٹ شخص کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے آئین کی روح کے خلاف بات کرتے ہیں ۔حکمرانوں نے پاکستان سے غداری کی ۔پاکستان کی طاقت نظریہ پاکستان میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے 70سال بعد وزیراعظم لبرل پاکستان کا کہتے ہیں کسی کرپٹ شخص کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیں گے ۔ملک میں معاشی سیاسی،اور انتخابی دہشت گردی ہے ۔لوگوں سے اسلامی پاکستان کے لیے گھر چھوڑ کر ہجرت کی۔